برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اعلان کیا ہے کہ اب برطانیہ میں مستقل رہائش (Permanent Residency) کے لیے رہائشی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔ یہ نئے قوانین 2021 کے بعد آنے والے تقریباً دو ملین افراد پر بھی لاگو ہوں گے۔ مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے والے افراد کے لیے ضروری ہوگا کہ ان کا کرمنل ریکارڈ صاف ہو، کوئی بقایا قرضہ نہ ہو اور انگریزی زبان کی مہارت A-Level کے معیار کے مطابق ہو۔ NHS میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور نرسیں صرف پانچ سال کے بعد مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ ہائی اسکلڈ افراد، زیادہ آمدنی والے اور کاروباری افراد فاسٹ ٹریک اسکیم کے تحت تین سال کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کو تین سال انتظار کرنا ہوگا۔ شبانہ محمود نے واضح کیا کہ برطانیہ میں مستقل رہائش ایک حق نہیں بلکہ ایسا درجہ ہے جو محنت اور اہلیت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Hide comments
