محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام بازار اور دکانیں بند رکھی جائیں، سڑکیں ویران کی جائیں اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کی جدوجہد میں بھرپور انداز میں شامل ہوں تاکہ مطالبات کے لیے مؤثر دباؤ ڈالا جا سکے۔
ان کے اس بیان کو سیاسی حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر انتظامیہ اور تاجر برادری کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
