Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اوپن اے آئی نے گوگل کروم کو چیلنج کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی اٹلس ویب براؤزر جاری کر دیا

اوپن اے آئی نے گوگل کروم کو چیلنج کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی اٹلس ویب براؤزر جاری کر دیا

اوپن اے آئی نے اپنا نیا ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹی اٹلس پیش کر دیا ہے، جو مقبول براؤزر گوگل کروم کے لیے ممکنہ چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ براؤزر جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں چیٹ جی پی ٹی کے فیچرز کو براہِ راست براؤزنگ کے تجربے میں شامل کیا گیا ہے۔

اس ویب براؤزر میں روایتی فیچرز جیسے ٹیبز، بک مارکس، ایکسٹینشنز اور انکوگنیٹو موڈ موجود ہیں، لیکن سب سے خاص بات یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی سائیڈ بار ویب پیجز کا تجزیہ کرتا ہے اور سمریز، وضاحت یا سوالات کے جوابات فراہم کرتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی اٹلس صارفین کو یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ وہ نیچرل لینگویج کمانڈز استعمال کر کے براؤزر کو ہدایات دے سکیں، جیسے “reopen the shoes I looked at yesterday” یا “clean up my tabs”۔ مزید یہ کہ براؤزر کی میموری فیچر آپ کے وزٹ کردہ صفحات اور موضوعات کو محفوظ رکھتی ہے تاکہ دوبارہ تلاش میں وقت ضائع نہ ہو۔

فی الحال یہ براؤزر صرف میک او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ جلد ونڈوز، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان اے آئی اور ویب براؤزنگ کے شعبے میں مسابقت بڑھ رہی ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates