Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاک–جنوبی افریقہ وائٹ بال سیریز: ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پنڈی، لاہور اور فیصل آباد کے شائقینِ کرکٹ کے لیے تفصیلات جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے

جنرل انکلوژر: 400 روپے

فرسٹ کلاس: 600 روپے

پریمیئم: 700 روپے

وی آئی پی: 800 روپے

پی سی بی گیلری: 1500 روپے

پلاٹینم باکس پر سیٹ: 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے

جنرل انکلوژر: 400 روپے

فرسٹ کلاس: 600 روپے

پریمیئم: 700 روپے

وی آئی پی ٹکٹ: 800 روپے

وی آئی پی فار اینڈ: 1500 روپے

نیو پویلین وی آئی پی: 2000 روپے

وی آئی پی گیلری: 2500 روپے رکھی گئی ہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچز کے لیے

جنرل انکلوژر: 400 روپے

فرسٹ کلاس: 600 روپے

وی آئی پی: 800 روپے

وی آئی پی گراؤنڈ فلور: 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت اب 21 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ تین ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد میں ہوں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates