پاکستان نے گوادر سے عمان تک نئی فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، جو خطے میں سمندری رابطوں کو وسعت دینے کے حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس روٹ سے عمان میں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر مزید آسان ہو جائے گا۔
اس سلسلے میں ایک عمانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں فیری سروس کے آپریشنل مراحل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
یہ نیا فیری لنک نہ صرف تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا بلکہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ گوادر کو وسطی ایشیائی منڈیوں کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر مضبوط پوزیشن فراہم کرے گا۔
