Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان نے افغانستان میں خوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے افغانستان میں خوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی — ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خطرے کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے پاک افغان سرحدی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے اثرات پر گفتگو کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کا تسلسل برقرار رکھنا فوج کی اولین ترجیح ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہی قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اور ملکی ترقی و استحکام میں ان کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates