Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پاکستان ریلوے کا 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کا فیصلہ، آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شفافیت بڑھانے کی کوشش

پاکستان ریلوے کا 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کا فیصلہ، آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شفافیت بڑھانے کی کوشش

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو نئے طریقہ کار کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے روایتی بڈز کے بجائے 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے باضابطہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اوپن نیلامی کا مقصد آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، جبکہ نیلامی میں شامل ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہیں۔ پاکستان ریلوے 20 نومبر کو ان ٹرینوں کی عوامی نیلامی کرے گا، جسے ریلوے کی آمدن اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کی ایک نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates