دبئی: پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اہم اور فیصلہ کن میچ میں متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز اسکور کیے، جبکہ حمزہ ظہور نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالصبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے ہیرو ثابت ہوئے۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اب وہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ سیمی فائنل مرحلے میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی اس کارکردگی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
