Share This Article
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ دوسرے روز بھی برقرار ہے، 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے آغاز پر 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 7 ہزار پوائنٹس بڑھ کر 1,65,476 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا — یہ رواں برس کا دوسرا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا گیا تھا۔
آج (بدھ) کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ نے ایک بار پھر مضبوط آغاز کیا، ابتدائی سیشن میں انڈیکس میں 1280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,66,756 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1,535 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیزی کا یہ رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد، روپے کی قدر میں بہتری اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مثبت پیش رفت کے باعث دیکھا جا رہا ہے۔
