اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں اور اس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد ہو۔
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عزم دہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کے اپنے موقف کو بھی دہرایا۔
