پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 قائدِ اعظم ٹرافی کے فائنل سے قبل انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جہاں کراچی بلوز اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق:
چیمپئن ٹیم کو 75 لاکھ روپے دیے جائیں گے
رنرز اپ کو 40 لاکھ روپے ملیں گے
فائنل کے بہترین کھلاڑی کے لیے 1 لاکھ روپے
جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر، بولر، وکٹ کیپر اور کھلاڑی کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہر ایک کو دیے جائیں گے
فائنل میچ پی ٹی وی اور Tapmad پر براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین فضل محمود انکلوژر میں بیٹھ کر مفت میچ دیکھ سکتے ہیں۔ کمنٹری کرنے والوں میں سلمان بٹ، طارق سعید اور راجہ اسد شامل ہیں۔
فائنل کب اور کہاں؟
مقام: قذافی اسٹیڈیم، لاہور
تاریخ: 1 دسمبر تا 5 دسمبر
سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹائٹل ہولڈرز اور تاریخ
عثمان میر کی قیادت میں سیالکوٹ اس وقت دفاعی چیمپئن ہے۔
سیالکوٹ اس سے پہلے 2005-06, 2008-09 اور 2024-25 میں بھی ٹرافی جیت چکا ہے۔
سعود شکیل کی قیادت میں کراچی بلوز ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، جو 1961-62 سے اب تک 9 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔
دونوں ٹیمیں آخری بار 2012-13 کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں، جہاں کراچی بلوز نے سیالکوٹ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اسکواڈز
سیالکوٹ
Usama Mir (c), Mohsin Riaz (vc), Abdul Rehman, Abdullah Shafique, Afzaal Manzoor (wk), Athar Mehmood, Azan Awais, Hamza Nazar, Hasnain Khan, Hasan Ali, Mehran Mumtaz, Mohammad Ali, Mohammad Hasnain, Mohammad Huraira, Mohammad Waleed
کراچی بلوز
Saud Shakeel (c), Abdullah Fazal, Danish Aziz, Haroon Arshad, Kashif Bhatti, Mohammad Asghar, Muhammad Ghazi Ghori (wk), Muhammad Hamza, Muhammad Umar, Mushtaq Ahmed, Ramiz Aziz, Saad Baig (wk), Saqib Khan, Shan Masood, Usman Khan
