Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ وہ آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی کو قیادت کی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز چار سے آٹھ نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

25 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 66 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جن میں انہوں نے 249 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچز میں 120 وکٹیں بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت کا یہ شاہین کے لیے دوسرا تجربہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم میں نئی توانائی اور جارحانہ سوچ دیکھنے کو مل سکتی ہے، خصوصاً جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates