پشاور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا ہے، جس کا کامیاب تجربہ نوشہرہ پولیس سینٹر میں کیا گیا؛ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ ڈرون 10 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جا سکتے ہیں، جب کہ اس کا آٹو انفارمیشن سسٹم اسے مزید مؤثر بناتا ہے۔ 55 کلوگرام وزنی اور دو میٹر لمبائی والا یہ ڈرون 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے، ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل فضا میں رہ سکتا ہے، جسے پولیس آپریشنز میں گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔