Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ درخواست 4 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس کیس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت پہلے ہی عمران خان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر چکی ہے، جب کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر فریقین سے بھی تحریری موقف مانگا گیا ہے۔ درخواست شہری غلام مرتضیٰ کی جانب سے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی اور اشتعال انگیز ٹوئٹس شیئر کی جا رہی ہیں، جو عوامی نظم و نسق کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دورانِ قید عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی مبینہ انتشاری پوسٹس کو ہٹایا جائے اور انہیں مزید پھیلانے سے روکا جائ

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates