اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کے نام کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نجکاری کے عمل کے دوران پی آئی اے کو اب “ایئر پاکستان” کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی ایئر لائن کی جدید کاری اور نجکاری کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ ادارے کی نئ شناخت اور برانڈ ویلیو کو بڑھایا جا سکے۔
حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ایئر لائن کو عالمی معیار کے مطابق نئے سرے سے متعارف کروانا اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔ نئے نام کے ساتھ پی آئی اے کی پرانی پہچان برقرار رکھی جائے گی لیکن برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے تمام عناصر نئے طرز کے مطابق ڈیزائن کیے جائیں گے۔
توقع ہے کہ اس تبدیلی کے بعد ایئر پاکستان نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی پروازوں میں بھی اپنی موجودگی کو مضبوط کرے گا اور مسافروں کو بہتر سروس فراہم کرے گا۔
