Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بھارت بمقابلہ پاکستان میچ پر ممکنہ بائیکاٹ: سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی سے نظرثانی کی اپیل کر دی

بھارت بمقابلہ پاکستان میچ پر ممکنہ بائیکاٹ: سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی سے نظرثانی کی اپیل کر دی

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران سری لنکا میں شیڈول بھارت اور پاکستان کے میچ کے ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا ہے۔

یہ پیش رفت ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں تو شرکت کرے گا، تاہم 15 فروری کو کولمبو میں ہونے والا ہائی پروفائل بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کھیلنے سے گریز کر سکتا ہے۔

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا کے خط میں میزبان ملک کی حیثیت سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سیکیورٹی، لاجسٹکس، مہمان نوازی، ٹکٹنگ اور کمرشل انتظامات سمیت تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

ایس ایل سی نے اپنے خط میں اس بات پر بھی زور دیا کہ سری لنکا میں ہونے والے میچز، خصوصاً بھارت اور پاکستان کے مقابلے کے ٹکٹس پہلے ہی مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔

سری لنکا کرکٹ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر نظرثانی کرے گا تاکہ شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے سے محروم نہ ہونا پڑے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates