سام سنگ اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S26 سیریز اگلے سال 25 فروری 2026 کو لانچ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے حتمی تاریخ کی باضابطہ تصدیق اب تک سامنے نہیں آئی۔ ٹیک ذرائع کے مطابق کچھ رپورٹس مارچ 2026 کو بھی ممکنہ لانچ ونڈو قرار دے رہی ہیں۔
تاریخ کا موجودہ اندازہ سام سنگ کی گزشتہ لانچنگ ٹائم لائن کی بنیاد پر لگایا جارہا ہے، جہاں کمپنی سال کے آغاز میں اپنی S سیریز متعارف کراتی رہی ہے۔
سیریز میں تین ماڈلز— گلیکسی S26، S26 پلس اور S26 الٹرا— شامل ہونے کی توقع ہے۔
چِپ سیٹ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ بعض ماڈلز میں Exynos 2600 جبکہ کچھ میں Snapdragon 8 Elite Gen 5 استعمال ہوسکتا ہے۔
ممکنہ فیچرز (لیکڈ):
S26 Ultra:
6.9 انچ OLED (M14 ٹیکنالوجی)
200 MP مین کیمرہ
5400 mAh بیٹری
S26 Plus: 4900 mAh بیٹری
S26 Standard: تقریباً 4300 mAh بیٹری
ممکنہ قیمت (پاکستان):
گلیکسی S26 اسٹینڈرڈ: 324,999 سے 329,999 روپے کے درمیان۔
کمپنی کی طرف سے فی الحال ڈیزائن، فیچرز اور قیمتوں پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔
