Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کے حوالے سے تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ معاہدے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل کی ویلیوایشن پر کام کرنے والی چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر فرم نے پی ایس ایل کی تازہ ویلیوایشن رپورٹ پیش کی، جس پر چیئرمین پی سی بی نے تفصیلی سوالات کیے اور کمپنی کو تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے مشاورت کی ہدایت دی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ نیا فرنچائز معاہدہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر طے کیا جائے گا تاکہ فرنچائزز کی حقیقی مارکیٹ ویلیو کے مطابق نیا ریونیو ماڈل تیار کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل کی موجودہ چھ فرنچائزز کے معاہدے دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، جب کہ اگلے سیزن میں فرنچائزز کی تعداد آٹھ کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے مطابق، نئے کنٹریکٹس صرف اہل اور فعال فرنچائزز کے ساتھ کیے جائیں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates