پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے درمیان ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدے کی تجدید کر دی گئی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس تاریخی تجدید کا اعلان کیا۔ علی حبیب نے بتایا کہ گزشتہ دہائی میں پی ایس ایل کی ویلیو میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اس کی غیر معمولی کامیابی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ مکمل سوچ بچار کے بعد کیا گیا، کیونکہ پی ایس ایل اب ایک مضبوط عالمی برانڈ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ملک کے نوجوان کرکٹرز کو بھی اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔