Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی ٹی اے کی وضاحت: نیا فائر وال خریدنا معمول کی آئی ٹی سیکیورٹی کارروائی ہے

پی ٹی اے کی وضاحت: نیا فائر وال خریدنا معمول کی آئی ٹی سیکیورٹی کارروائی ہے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نئے فائر وال کی خریداری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق فائر وال کی خریداری پی ٹی اے کے اندرونی نظام کی سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ایک روٹین آئی ٹی ایکٹیویٹی ہے، جس کا عوام یا انٹرنیٹ مانیٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ فائر وال کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، اسی وجہ سے ادارے نے پی پی آر اے قوانین کے تحت نیا ٹینڈر جاری کیا ہے تاکہ اپنے اندرونی نیٹ ورک اور ایپلیکیشنز کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فائر وال ایک معیاری سائبر سیکیورٹی ٹول ہے جو بینکوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور سرکاری اداروں سمیت تمام بڑی تنظیموں میں اندرونی ڈیجیٹل تحفظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 فائر وال کا مقصد کیا ہے؟

فائر وال دراصل ایک ڈیجیٹل حفاظتی دیوار ہوتی ہے جو کسی ادارے کے اندرونی سسٹمز کو بیرونی سائبر خطرات سے بچاتی ہے۔ اس کا مقصد صرف ادارے کے نیٹ ورک، سافٹ ویئر اور ڈیٹا کی حفاظت ہے، نہ کہ عوامی انٹرنیٹ سرگرمیوں کی نگرانی۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف اتھارٹی کے اپنے سسٹمز کی سیکیورٹی سے متعلق ہے، اور اس کا ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین یا عام ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates