Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی ٹی اے کا ملک گیر سروس کوالٹی سروے مکمل، تمام سی ایم اوز کو خدمات بہتر بنانے کی ہدایت

پی ٹی اے کا ملک گیر سروس کوالٹی سروے مکمل، تمام سی ایم اوز کو خدمات بہتر بنانے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے ملک گیر کوالٹی آف سروس (QoS) سروے مکمل کر لیا ہے، جس میں سیلولر موبائل آپریٹرز کی کارکردگی کو نیٹ ورک کوریج، آواز کی خدمات اور موبائل براڈبینڈ اسپیڈ کی بنیاد پر جانچا گیا اور رپورٹ کے مطابق ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کے معیار میں مجموعی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ پی ٹی اے کے مطابق سروے جولائی سے ستمبر 2025 تک 17 شہروں اور دو بڑی شاہراہوں پر جدید خودکار نظام کے ذریعے کیا گیا، جس میں آواز، پیغامات اور موبائل انٹرنیٹ کا تفصیلی جائزہ شامل تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سی ایم اوز کی کارکردگی کا جائزہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز لائسنسز اور 2021 کے قواعد کے مطابق لیا گیا، جبکہ چند علاقوں میں آواز کی سروس مقررہ معیار سے کم پائی گئی؛ اس کے برعکس ایل ٹی ای کیریئر ایگریگیشن اور VoLTE نیٹ ورکس کے نتائج بہتر رہے۔ پی ٹی اے نے تمام موبائل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے فوری اصلاحی اقدامات کریں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates