Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی 8 کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیے

پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی 8 کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں محفوظ، بااعتماد اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کے لیے آٹھ کمپنیوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام وی پی این کے استعمال کو منظم کرنے، سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور غیرقانونی سروسز کے خاتمے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی وی پی این سروسز پوری طرح قانونی ہوں گی، اور صارفین پہلے کی طرح آئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبرز کی الگ سے رجسٹریشن کرانے کے پابند نہیں رہیں گے۔ اب کوئی بھی صارف بلا کسی اضافی طریقہ کار کے براہِ راست ان منظور شدہ کمپنیوں کی وی پی این خدمات حاصل کر سکے گا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ اس رجسٹریشن نظام کا مقصد نہ صرف سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے بلکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو ایک قانونی، محفوظ اور ہموار وی پی این تجربہ فراہم کرنا بھی ہے۔

اس اقدام سے ملک میں وی پی این کے غلط استعمال کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کاروباری اور کارپوریٹ صارفین کے لیے آن لائن پرائیویسی اور کنیکٹیویٹی کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates