تحریک انصاف کے امیدوار خرم ذیشان خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ صوبائی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے ارب پتی امیدوار تاج محمد آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔ اس کامیابی کے ساتھ تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے، جب کہ اپوزیشن امیدوار کی بھاری سرمایہ کاری اور سیاسی جوڑ توڑ کے باوجود نتائج تحریک انصاف کے حق میں گئے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ نتیجہ نہ صرف پارٹی نظم و ضبط کا مظہر ہے بلکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے اثرورسوخ کی ایک واضح جھلک بھی پیش کرتا ہے۔