پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک وارڈنز کی وردی بدلنے کا چار ماہ قبل دیا گیا حکم واپس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ٹریفک حکام نے نئے یونیفارم کی تیاری مکمل کر کے وزیراعلیٰ کو پیش کی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد مریم نواز نے فیصلہ کیا کہ موجودہ یونیفارم ہی برقرار رکھا جائے۔
اب پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی موجودہ وردی جاری رہے گی اور نئے یونیفارم کی خریداری کے لیے شروع کی گئی کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔ لاہور سمیت صوبے کے تقریباً چودہ ہزار وارڈنز اسی یونیفارم میں خدمات انجام دیں گے، جبکہ نئے یونیفارمز کے لیے مختص کیے گئے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز بھی استعمال نہیں ہوں گے۔
