نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور بالی ووڈ کامیڈین و اداکار راج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں عدالتی حکم پر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ نجی ٹی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کامیڈین و اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں تصفیہ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔
Hide comments
