Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

راشد خان کا متعصبانہ رویہ؟ لاہور قلندرز کا حوالہ بائیو سے ہٹا دیا، پاکستان مخالف پوسٹ بھی شیئر

راشد خان کا متعصبانہ رویہ؟ لاہور قلندرز کا حوالہ بائیو سے ہٹا دیا، پاکستان مخالف پوسٹ بھی شیئر

کابل / لاہور: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بائیو سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کا نام ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راشد خان نے یہ اقدام پاکستان کے خلاف ایک متنازع اور متعصبانہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد کیا، جس پر کرکٹ شائقین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ راشد خان کئی سیزنز تک لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی دکھاتے رہے ہیں اور انہیں فرنچائز کے اہم ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیاسی و سفارتی کشیدگی نے کھیل کے میدان میں بھی اثرات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔
چند روز قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کسی متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب، شائقینِ کرکٹ نے راشد خان کے اس رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے یاد دلایا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ افغان کھلاڑیوں کو موقع اور عزت دی، لہٰذا اس طرح کا طرزِ عمل ’’غیر مناسب‘‘ ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates