Share This Article
راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد مہمان ٹیم کو 68 رنز کا آسان ہدف ملا۔ جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 18، سعود شکیل نے 11، امام الحق نے 9 اور عبداللہ شفیق نے 6 رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود، نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
