Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 اہلکار زخمی

تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 5 اہلکار زخمی

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، تاہم ڈی سی کیچ محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ وہاں سے گزر رہا تھا۔ بم ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اُڑایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکواڈ کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates