Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

معروف اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر مقرر

معروف اداکارہ ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی قومی خیرسگالی سفیر مقرر

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق ہانیہ عامر خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے فروغ کے لیے آگاہی مہمات میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہانیہ اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“خواتین کی برابری اور بااختیاری میری اولین ترجیح ہے۔ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔”

واضح رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیرِ علاج رہیں، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates