لاہور: پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ بلاول ہاؤس کی سکیورٹی میں کوئی کمی یا تبدیلی نہیں کی گئی۔
اسی موقف کا اعادہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کیا، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی واپس لینے کی خبریں “جھوٹی اور بے بنیاد” ہیں۔
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل کی جانب سے دی گئی سکیورٹی واپس لینے کی اطلاعات کو ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے معمولی تبدیلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
