Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

عابدہ پروین کی صحت سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

گلوکارہ بالکل خیریت سے ہیں، ٹیم کا وضاحتی بیان جاری اسلام آباد: صوفی موسیقی کی ملکہ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی ان کی ٹیم نے سختی سے تردید کی ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر اسپتال میں موجود نظر آ رہی تھیں۔ تصویر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ہزاروں صارفین نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔ تاہم عابدہ پروین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصویر تقریباً تین ماہ پرانی ہے، جب وہ معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال گئی تھیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ "عابدہ پروین الحمدللّٰہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، اور کسی بھی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔" گلوکارہ کی ٹیم نے مداحوں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates