Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

سمیرمنہاس نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا

ہرارے میں جاری انڈر 19 سہ فریقی سیریز(pak u19 vs zim u19) کے تیسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 355 رنز کا بھاری ہدف دیدیا، پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس اور محمد عثمان نے شاندار سنچریاں بنائیں ۔

ہرارے میں جاری میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انہیں بہت مہنگا پڑا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے ۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات سمیر منہاس اور محمد عثمان کی سنچریاں تھیں ، سمیر منہاس نے 106 گیندوں پر 142 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔

محمد عثمان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور2 چھکے شامل تھے ، حذیفہ احسن نے 54 رنز بنائے۔

زمبابوے کی اننگز شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہوگئی ،مسلسل بارش کے باعث میچ ختم کردیا گیا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates