Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنگجانی جلسے سے متعلق درج مقدمات میں پارٹی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل، زین قریشی اور علی بخاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی اور حکم دیا کہ تمام نامزد رہنماؤں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates