Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی، ویزا ملنے کے بعد 30 دن میں سفر لازمی قرار

سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی، ویزا ملنے کے بعد 30 دن میں سفر لازمی قرار

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب عمرہ ویزا جاری ہونے کے صرف 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل ہونا لازمی ہوگا، بصورتِ دیگر ویزا خود بخود منسوخ تصور کیا جائے گا۔ نئے ضوابط کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت کو 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے، تاہم ایک بار سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین پہلے کی طرح 3 ماہ تک قیام کر سکیں گے۔ سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر کے مطابق یہ ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے، اور ان کا مقصد عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بہتر انتظامی نظام قائم کرنا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates