اسلام آباد انتظامیہ نے موٹروے استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے سات نئے M Tag انسٹالیشن پوائنٹس متعارف کرائے ہیں تاکہ موٹر سوار آسانی سے اپنا ایم ٹیگ حاصل کر سکیں۔ یہ نئے مراکز دن میں بارہ گھنٹے فعال رہیں گے اور اس طرح ایم ٹیگ کی لازمی تنصیب کی آخری تاریخ کے قریب رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد میں نئے M Tag انسٹالیشن پوائنٹس:
کچنر پارک I 8
اسلام آباد کلب
لیک ویو پارک
F 9 پارک
ٹرلائی
گلبرگ گرینز
ٹونٹی سکس نمبر چونگی
یہ مراکز صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ طویل اوقات کار کا مقصد شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا اور طویل انتظار سے بچانا ہے۔
روزانہ ہزاروں گاڑیاں اسلام آباد میں داخل اور باہر ہوتی ہیں۔ نئے مراکز کے اضافے سے رش کو مختلف پوائنٹس پر تقسیم کیا جا سکے گا اور ڈرائیوروں کو طویل قطاروں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اب زیادہ مراکز اور طویل اوقات کی وجہ سے موٹر سوار آسانی سے اور بلا دباؤ اپنا M Tag رجسٹر کرا سکتے ہیں۔
