Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

بدین میں شدید کار حادثہ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن سمیت دو افراد ہلاک

بدین میں شدید کار حادثہ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن سمیت دو افراد ہلاک

بدین: سندھ کے ضلع بدین میں ایک بھیانک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو اور ایک اور شخص جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ خورواہ چوک کے قریب پیش آیا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ شدید ٹکر کے باعث گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ حادثے میں تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates