Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی مقرر، عہدہ سنبھال لیا

کراچی: پولیس سروسز آف پاکستان گریڈ 21 کے سینئر افسر شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکیل درانی کی تعیناتی تین سالہ مدت کے لیے عمل میں آئی ہے۔ وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈی جی خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ تعیناتی جاوید اکبر ریاض کی تین سالہ مدت کے اختتام کے بعد عمل میں آئی۔ جاوید اکبر ریاض نے گزشتہ روز عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔

شکیل درانی کی تعیناتی کے بعد نیب کراچی میں نئے دور کی شروعات ہو گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں انسدادِ بدعنوانی کے اقدامات مزید موثر ہوں گے۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates