Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے نئے مفتیِ اعظم مقرر

ریاض: خادمِ حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر ممتاز عالمِ دین شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتیِ اعظم مقرر کردیا ہے۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق، شیخ صالح الفوزان کو سینیئر علما کونسل کا سربراہ بھی بنا دیا گیا ہے، اور انہیں وزارتی درجہ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ تقرری سابق مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں آئی ہے۔ شیخ الفوزان مملکت کے سرکردہ مذہبی علما میں شمار کیے جاتے ہیں اور کئی دہائیوں سے فقہ، عقائد اور فتویٰ نویسی کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates