اسلام آباد: سردیوں کی آمد سے قبل ہی عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا — اوگرا نے آر ایل این جی (درآمدی گیس) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2025 کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے صارفین کے لیے نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جو ستمبر میں 11.01 ڈالر تھی۔
سوئی نادرن کے صارفین کے لیے قیمت 12.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 12.01 ڈالر تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ سردیوں کے دوران گیس بحران اور توانائی کی لاگت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
