Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

تنظیمات اہلِ سنت اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت

تنظیمات اہلِ سنت اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: تنظیمات اہلِ سنت پاکستان اور حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اہم پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں کئی اہم نکات پر اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران درج ذیل فیصلے کیے گئے:

ملک بھر کی سیل شدہ مساجد کو فوری کھولنے کا فیصلہ

آئندہ کسی بھی مسجد کو سیل نہ کرنے کی یقین دہانی

ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس کو بھی فوری کھولنے کی منظوری

بے گناہ کارکنان کی فوری رہائی، تنظیمات اہلِ سنت بے گناہ افراد کی فہرست فراہم کریں گی

مزید کہا گیا کہ تنظیمات اہلِ سنت ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی اور مذہبی و قومی مسائل پر حکومت کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

 

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates