گوہاٹی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ جنوبی افریقی اوپنر لورا وولوارٹ نے ناقابلِ یقین بلے بازی کرتے ہوئے 169 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جس کی بدولت ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جہاں نیٹ سیور برنٹ کے 64 اور ایلس کیپسی کے 50 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی تاریخی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔