Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا کامیاب انعقاد، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا کامیاب انعقاد، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے تحت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار 125 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر میں 33 امتحانی مراکز جبکہ اسلام آباد میں دو سینٹرز — بحریہ یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی — قائم کیے گئے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی بیرونِ ملک پاکستانی طلبہ کے لیے ایک خصوصی امتحانی مرکز بنایا گیا۔ اسلام آباد کے مراکز میں بحریہ یونیورسٹی میں تقریباً 3 ہزار جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں 177 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحانی مراکز پر پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے تاکہ ٹیسٹ پرامن ماحول میں مکمل ہو۔ طلبہ نے ٹیسٹ کے مجموعی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوالات متوازن اور معیار کے مطابق تھے، اگرچہ کچھ سوالات مشکل محسوس ہوئے۔ دوسری جانب والدین نے انتظامی کمزوریوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق امتحانی مراکز کے باہر انتظار کے لیے مناسب جگہ اور سہولیات میسر نہیں تھیں، جس سے شدید مشکلات پیش آئیں

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates