راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی فوجی قیادت کے من گھڑت اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو چکا ہے،…
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے جان بوجھ کر امریکی سویا بین کی خریداری بند کر دی ہے، جو کہ “امریکی معیشت سے دشمنی” کے مترادف…
دنیا کے سب سے طویل قید کی سزا پانے والے قیدیوں میں ایک نام عبداللہ غالب البرغوثی (Abdullah Ghaleb Barghouti) کا ہے، جنہیں اسرائیلی فوجی عدالت نے 67 عمر قیدوں اور 5,200 سال کی سزا سنائی۔ انہیں "Prince of the Shadow" (پرنس آف دی شیڈو) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے — ایک ایسا…
لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی اور ان کے قریبی ساتھی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو جلد حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی اور انس رضوی کے…
راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی اور مقامی قیادت کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ روات میں پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج ہوا۔
پولیس کے مطابق، مقدمے میں سعد رضوی، قاری بلال سمیت 21 عہدیداران اور…
مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اپنے بیان میں مظہر سعید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزارت اطلاعات کے منصب سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے…
اسلام آباد: مذہبی جماعت کے احتجاج کے خاتمے کے بعد فیض آباد انٹرچینج کو چھ روز کی بندش کے بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے علاقے میں صورتِ حال معمول پر لانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فیض آباد جانے والے تمام راستوں سے کنٹینرز ہٹانے…
“آپ کو خوبصورت کہنے پر کوئی اعتراض تو نہیں؟” — ڈونلڈ ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے گفتگو وائرل
شرم الشیخ (مصر): غزہ امن اجلاس کے دوران امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اپنی بے ساختہ گفتگو کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئے، جب انہوں نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی…
لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز مشکلات کا شکار ہوگئی۔ قومی ٹیم کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ گئے اور بیٹنگ لائن ایک بار پھر دباؤ میں نظر آئی۔
پہلی اننگز میں شاندار 93 رنز بنانے والے امام الحق اس مرتبہ زیادہ دیر کریز پر نہ…
شرم الشیخ (مصر): غزہ امن اجلاس کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی ایک دلچسپ گفتگو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
“آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، لیکن اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں،…

