قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں متعدد عالمی اور پاکستانی ریکارڈز توڑنے کے قریب ہیں۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کے بعد ایک بار پھر فارم میں آنے والے بابر اعظم اب تک 134 میچوں کی 131 اننگز میں…
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا جس سے پوری عمارت…
اداکارہ صبا قمر نے ایک سینئر صحافی کی جانب سے ان سے متعلق کیے گئے متنازع دعوؤں کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حال ہی میں اپنے ڈراموں پامال اور کیس نمبر 9 کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی صبا قمر کراچی سے…
پنجاب حکومت نے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت اور نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ…
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے ’’آپریشن جاسمین‘‘ کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد عہدیداروں اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندی کا شکار افراد میں کھلاڑی شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام…
اسلام آباد میں ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ؛ ملزم عاقب نعیم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سیکٹر آئی-8 میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم…
الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی کے بعد پنجاب کے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں پولنگ اب 23 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام متعلقہ حکام کو نئی تاریخ…
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کراچی پورٹ، پورٹ قاسم سمیت تمام پاکستانی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور پاکستان مستقبل میں وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان ایک مضبوط…
سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی ہے، جو 10 نومبر تک جاری رہے گی، جبکہ حکام نے واضح کر دیا ہے کہ مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کرنے والے عازمین حج پر نہیں جا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق دوسری قسط کی…
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب اسلام آباد کے مختلف ناکوں پر ہی شہریوں کو لرنر پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق ٹریفک پولیس…

