خیبر: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں کارروائی کرتے ہوئے 144 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی منشیات ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جانی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ منشیات باڑہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت ہے، جس کے روابط تیراہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔
اے این ایف کی ٹیم نے بروقت کارروائی کے دوران چار بیگز قبضے میں لیے، جن میں مجموعی طور پر 120 پیکٹ چرس موجود تھے۔ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً 1200 گرام تھا۔
