راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 19 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مقدمہ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
سماعت کے دوران علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا:
“علیمہ خان کی غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔ کیوں نہ ان کی ضمانت منسوخ اور مچلکہ ضبط کیا جائے؟”
عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
