Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ درخواست ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے توسط سے اسپیشل پاور آف اٹارنی کے تحت دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ
صوبائی کابینہ اور گورننس سے متعلق اہم مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ناگزیر ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں، جب کہ ملاقات کی اجازت کے لیے پہلے ہی وزارتِ داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی درخواستیں دی جا چکی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملاقات کی فوری اجازت دے اور مستقبل میں بھی وزیر اعلیٰ کو وقتاً فوقتاً بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کی سہولت فراہم کی جائے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں، ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نئی کابینہ کی تشکیل اور اہم حکومتی امور پر رہنمائی کے لیے ضروری ہے۔
ان کے مطابق، ہائی کورٹ میں درخواست کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی اجازت کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates