کراچی: عالمی منڈی میں گراوٹ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونا 1714 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 95 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مسلسل نیچے جا رہے ہیں۔پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ مزید 2 ہزار روپے سستا
کراچی: عالمی منڈی میں گراوٹ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونا 1714 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی کے ساتھ 4 ہزار 95 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مسلسل نیچے جا رہے ہیں۔