Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا

موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں وفاقی حکومت نے 514 ارب روپے بیرونی قرض حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔ دستاویز کے مطابق: پہلی سہ ماہی میں بیرونی مالی معاونت میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔ تین ماہ میں 1 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی موصول ہوئی۔ نان پراجیکٹ ایڈ کے تحت 336 ارب 44 کروڑ روپے مالی معاونت ملی۔ مختلف منصوبوں کے لیے 178 ارب روپے کی معاونت فراہم کی گئی۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 85 ارب روپے سے زائد کی تیل کی سہولت فراہم کی، جبکہ ڈالر میں تین ماہ میں 1.81 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 کروڑ 76 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے 93 کروڑ 92 لاکھ ڈالر فراہم کیے، اور مختلف ممالک نے 34 کروڑ 47 لاکھ ڈالر دیے۔ رواں مالی سال کے دوران کل بیرونی قرضے کا تخمینہ 19 ارب 92 کروڑ ڈالر ہے، اس میں آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض شامل نہیں۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates