Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

پہلا ون ڈے آج فیصل آباد میں، پاکستان اور جنوبی افریقا 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے

پہلا ون ڈے آج فیصل آباد میں، پاکستان اور جنوبی افریقا 17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے ساتھ آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کی قیادت پہلی بار ون ڈے فارمیٹ میں شاہین آفریدی کریں گے، جنہوں نے اسے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا واپس فارم میں آنا پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے جبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی تیاری مکمل کی۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

Leave a comment

Sign Up to Our Newsletter

Be the first to know the latest updates